اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ای وی ایم سے نہیں ہوگا،فواد چودھری صاحب سہی کہا الیکشن کرانے کے پیسے دینے سے پہلے عمران صاحب ملک چھوڑ کے جا چکے ہوں گے تو پیسے کیسے دیں گے ؟ ،۔ انہوںنے کہاکہ اگلے الیکشن سے انشاء اللہ عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ،اگلے الیکشن سے آٹا ، چینی ، بجلی گیس اور دوائی عمران مافیا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن اور الیکشن اصلاحات غنڈہ گردی ،فسطائی، غیرجمہوری اور آمرانہ رویہ سے نہیں کی جاتی ،فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی گیس کے بل جلائے جائیں، آئینی اداروں سے غنڈہ گردی نہیں چل سکتی ،ای وی ایم کو پارلیمنٹ، اپوزیشن ، عوام اور الیکشن کمشن مسترد کرچکے ہیں،ای وی ایم قانون آئین کے متعصادم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل پاس کرائے گئے وہ کبھی پارلیمان کے کسی فورم پہ نہیں لائے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پارلیمنٹ کی تاریخ میں الیکشن اصلاحات کے قانون اِس طرح پاس نہیں ہوئے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...