پشاور (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ۔ اپنے بیان میں اعجاز شاہ نے کہاکہ مدرسے پر ہونے والا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی اور لواحقین کے صبر جمیل عطا کی دعا کیـ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو مکمل طور پر سہولیات فراہم کی جائیں،• ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گےـ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں اور کسی صورت ایسے بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گےـ
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...