چین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں،اسد عمر

0
205

اسلام آباد (این این آئی)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ مذاکرات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد اور برآمد کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،چین کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کو پاکستان کی مسابقت کو بنیاد ہوئے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری پر راغب کریں گے ،پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں حالیہ اضافہ ہمارے موقف کو مضبوط بناتا ہے ۔