لٹویا (این این آئی)نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ لیٹویا میں افغان مشن سے سیکھنے والے نتائج پر مرتب رپورٹ پر بحث کے لیے اکٹھے ہیں۔ نیٹو عسکری اتحاد اٹھارہ سال تک افغانستان میں موجود رہا۔اس میٹنگ سے قبل نیٹو کے سکریٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو افغانستان میں مشن کریپ یا اپنے اصل اہداف سے ہٹ جانے کا شکار ہوا اور عسکری اتحاد کو افغانستان کی تعمیر نو میں دھکیل دیا گیا تھا۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو افغانستان میں اس لیے گیا تھا تاکہ افغانستان کے ہشت گردوں کو ہم پر حملے کرنے سے روکا جاسکے لیکن اس کامیابی کو حاصل کرنے کے باوجود بین الاقوامی کمیونٹی نے ہمارے اصل ہدف کے علاوہ ہم پر ایک اور ذمہ داری ڈال دی تھی۔ نیٹو کے سربراہ کے مطابق یہ ذمہ داری دہشتگردوں کو شکست دینے کے علاوہ ایک اضافی ذمہ داری تھی جو کہ ہم پوری نہ کر سکے۔نیٹو نے سن 2003 میں انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس نے افغانستان میں ذمہ داری سنبھالی تھی۔ سن 2001 میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کا مقصد القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پناہ فراہم کرنے والے طالبان کو شکست دینا تھی۔ نیٹو مشن کا ایک اہم مقصد افغان آرمی کو منظم اور اس قابل بنانا تھا کہ وہ طالبان کے خلاف ملک کی سکیورٹی سنبھال سکیں
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...