واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھر سے پیدا ہونے والے پلاسٹک فضلے میں سب سے زیادہ کچرے کا ذمہ دار امریکہ ہے جہاں ہر شہری 130 کلوگرام پلاسٹک فضلہ سالانہ پیدا کرتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی حکومت کو جمع کرائی گئی حالیہ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پلاسٹک فضلے کے بحران سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر حکمت عملی تیار کی جائے۔امریکہ نے سال 2016 میں مجموعی طور پر تقریباً چار کروڑ 20 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ پیدا کیا تھا، جو یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اور چین کی جانب سے پیدا ہونے والے پلاسٹک فضلے سے دو گنا زیادہ ہے۔امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے جہاں ہر شہری سالانہ 99 کلوگرام پلاسٹک فضلہ پیدا کرتا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں اس کی مقدار 88 کلوگرام سالانہ ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پلاسٹک کچرے کی پیداوار سال 1996 میں دو کروڑ میٹرک ٹن تھی جو 2015 میں 20 گنا اضافے کے بعد 38 کروڑ 10 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی۔ ابتدائی طور پر سمندر میں موجود فضلے سے نمٹنے کے لیے زیادہ تر توجہ بحری جہازوں یا دیگر بحری ذرائع سے جڑے فْضلے پر دی جاتی تھی لیکن اب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً زیر استعمال ہر پلاسٹک دریاؤں اور ندیوں کے ذریعے سمندروں تک پہنچ سکتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تقریباً ہزاروں کی تعداد میں آبی حیات کی جان کو پلاسٹک میں پھنسنے یا کھانے سے خطرہ ہے جس سے واپس انسانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ کی بنیاد پر تقریباً 80 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ دنیا میں پیدا ہوتا ہے۔اگر اسی رفتار سے پلاسٹک کچرا پیدا ہوتا رہا تو 2030 تک ہر سال پانچ کروڑ 30 لاکھ میٹرک ٹن کچرا سمندر میں داخل ہوسکتا ہے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...