طلاق کے بعد ماں بننے کی خواہش پر بچہ گود لیا’حدیقہ کیانی

0
211

لاہور (این این آئی) پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ پہلی طلاق کے بعد ماں بننے کی خواہش پر بچہ گود لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے بتایا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو اس کے بعد کافی عرصے تک دوسری شادی نہیں کی تھی لیکن اس وقت میرا دل چاہتا تھا کہ میں ماں بنوں، میں بچے کو گود لینا چاہتی تھی۔حدیقہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کو گود لینے کے 2 ماہ بعد دوسری شادی کر لی، میری دوسری شادی کی وجہ بھی میرا بیٹا ہی بنا کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میرے بیٹے کو باپ کا نام ملے لیکن مختلف مسائل کے سبب ہم نے علیحدگی اختیار کر لی۔