اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکبر، انا اور ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جو افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے قومی مفاد میں کبھی کسی سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ،سات دہائیوں میں پہلی بار عمران صاحب وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کا آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس شریک نہ ہونا افسوسناک ہے ،عمران صاحب کا کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اور اپوزیشن کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران صاحب نے بائیکاٹ کیا،تنازعہ جموں و کشمیر اور ابھینندن کے معاملے پر عمران صاحب کا پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے فاٹف جیسے اہم قومی مفاد کے مسئلے پر اجلاس بائیکاٹ کیا جو انتہائی افسوسناک ہے،عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا ہی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران صاحب استعفیٰ دیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...