ٹانک(این این آئی)کور کمانڈر 11 کور پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے تمام قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے علاقائی امن کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بے تحاشا قربانیاں دی ہیں ،افواج پاکستان ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،جنوبی وزیرستان کی ترقی کا انحصار امن و امان کی بہتر صورتحال پر منحصر ہے ،کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں پائیدار امن بنیادی کردار ادا کرتا ہے ،جنوبی وزیرستان کے قبائل کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو ملکر کر کام کرنا ہوگا ،افواج اور قبائل کا آپس میں رشتہ بہت پرانہ ہے ،علاقہ میں تجارت کے فروغ کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ قبائلی عوام کی معیار زندگیوں کو بلند کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ وانا کے دوران احمد زئی وزیر،دوتانی اور درے محسود قبائل کے ایک بڑے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل محمد منیر،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت بھی موجود تھے ۔گرینڈ جرگہ میں تینوں اقوام سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا آج ہمارے اکھٹے ہونے کا بنیادی مقصد پائیدار امن ہے اور ہم سب امن چاہتے ہیں جنوبی وزیرستان میں پائیدار امن کی بحالی میں جہاں افواج پاکستان نے قربانیاں دی ہیں تو وہاں پر قبائلی عوام کی قربانیاں بھی اس میں شامل ہیں کوئی بھی معاشرہ امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے جنوبی وزیرستان میں تعلیم،صحت اورقبائلی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے افواج پاکستان نے بہت کام کیا ہے کیونکہ 2004 سے پہلے اور آج کے وزیرستان میں بہت فرق ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں قبائل کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں کیونکہ میں 2004 کے دوران جنوبی وزیرستان میں فرائض سر انجام دے چکا ہے جنوبی وزہرستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے افواج پاکستان کے تعاون سے بہترین تعلیمی درسگاہیں اور کیڈٹ کالج کام کر رہے ہیں جہاں پر انہی علاقوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ بعض بچے ایسے بھی جو ان اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد افواج پاکستان میں آفیسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جنوبی وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی امن سے وابستہ ہے اور اس کے امن کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے قبائل نوجوان نسل کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور اپنی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ اس علاقے کا نوجوان پڑھ لکھ کر معاشرے کا مفید شہری بن سکے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...