اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب راولپنڈی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سراج درانی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سراج درانی کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی منتقل کیا جائے گا، پیر کو کراچی کی متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کر دیں گے۔جج نے سراج درانی سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟۔ سراج درانی نے جواب دیا کہ انہیں کہیں کہ جلدی کراچی بھجوا دیں۔ عدالت نے سراج درانی کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کراچی کے بجائے اسلام آباد سے گرفتار ہونے کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔ایک صحافی نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے سوال کیا کہ آغا صاحب! آپ کراچی میں کیوں گرفتار نہیں ہوتے؟ ہمیشہ اسلام آباد سے ہوتے ہیں؟جس پر آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ پہلے بھی گرفتار ہو کر یہاں پیش ہوئے تھے؟آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ یہ اب سے تو نہیں ہو رہا، ہمارے ساتھ 30 سال سے یہی سلوک ہو رہا ہے، 2 سال سے تو کیس چل رہا ہے، پھر ٹرائل کورٹ جائیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...