اسلام آباد (این این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آرسی پی) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔گزشتہ روز سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں شدید مذمت کی گئی ہے۔اعلامیئے میں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہجوم نے بے بنیاد الزامات پر ناقابلِ تصور بربریت کا مظاہرہ کیا۔ایچ آرسی پی نے کہاکہ پاکستان میں بنیاد پرستی انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، سیالکوٹ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ریاست کا ردِ عمل بزدلانہ رہا ہے، ریاست کو انتہائی دائیں بازو کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...