اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرمہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن فیکٹری مینیجر کو تشدد کر کے ہلاک کرنے اور لاش کو آگ لگانے کے واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا ہے کہ اس ملک میں کسی سری لنکن شہری کیلئے ایسا کوئی واقعہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ واقعہ ہمارے ملک یا ہمارے مذہب کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا بلکہ ایک انفرادی واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ حکومت پاکستان نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ریمانڈ دیا گیا اور قانونی کارروائی پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے ہم دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، ہمارے تعلقات اس وقت سے ہیں جب ہم نے آزادی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے پاکستان ہمارا اچھا دوست رہا ہے ، جو ہمیشہ ہماری مدد کو آیا ہے۔سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ حکومت پاکستان اس واقعے سے اس طرح سے نمٹے گی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر بات چیت کررہے ہیں کہ پریانتھا جس کمپنی میں ملازم تھے وہاں سے ان کے خاندان کو معاوضہ مل سکے۔اسی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سری لنکن شہری کے ساتھ پیش آئے واقعے پر معذرت اور تعزیت کرنے آئے تھے جس کی ہمیں بہت شرمندگی ہے کہ واقعہ پیش آیا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...