اسلام آباد (این این آئی)انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو سربکف ہونا ہو گا، جس طرح دہشت گردی کو ختم کیا ہے اسی قوت ، طاقت اور جذبہ سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا، آج کا دن غم کا دن ہے لیکن وعدہ کرتے ہیں کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ، توہین ناموس رسالت ۖ و توہین مذہب کا قانون انسانی جانوں کا محافظ ہے ، سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی میت لاہور ائیر پورٹ سے مکمل احترام اور سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کر دی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور ائیر پورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مسالک اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ، گذشتہ چالیس سال میں ہونے والے واقعات کے نتیجہ میں پاکستان کے پْرامن معاشرہ کا ایک حصہ انتہا پسندی کی طرف راغب ہوا ہے ، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرتے ہوئے اصلاح کرنی چاہیے۔ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کو قتل کرنے والوں نے اسلام، پاکستان اور اپنے خاندانوں کیلئے مشکلات پیدا کی ہیں، جمعة المبارک کو ملک بھر میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کریں گے اور علماء ، خطباء عوام الناس کو توہین رسالت ۖ و توہین مذہب کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تمام مذاہب و مسالک کے قائدین کی اہم کانفرنس 7 دسمبر کو ہو رہی ہے جس کا اہتمام آل پارٹیز مینارٹیز الائنس اور پاکستان علمائ کونسل نے کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ علماء کا ایک وفد سری لنکن ہائی کمشنر سے تعزیت اور یکجہتی کیلئے جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ توہین ناموس رسالت ۖ کا قانون انسانی جانوں کا محافظ ہے ، جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں وہ اس قانون کو بھی نقصان پہنچانے کی سازش کا حصہ بنتے ہیں ، سانحہ سیالکوٹ انتظامی معاملہ تھا جس کو مذہبی بنانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ انتہا پسند ناکام ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...