لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتانے کہاہے کہ بہت سے پروڈیوسرایسے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری سے بے پناہ دولت کمائی لیکن جب فلم انڈسٹری کو ان کی ضرورت تھی تووہ ایک طرف ہو گئے ،فلم کام ہی پڑھے لکھے لوگوںکاہے ۔ایک انٹرویومیںسنگیتا نے کہاکہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری ان لوگوںکے ہاتھوںمیںچلی گئی جنہیںمعلوم ہی نہیںتھاکہ یہ شعبہ ہے کیا ۔انہوں نے اداکاری کے حوالے سے کہاکہ جب تک فنکار سکرپٹ میں ملنے والے کردار کو محسوس کر کے نہ اداکرے تو اس وقت تک اس کردارمیں حقیقی رنگ ہی نہیںبھراجا سکتا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا ہوتاتھاکہ جب پتہ ہوتا ہے کہ صبح رونے دھونے کا سین عکسبندکراناہے تو ہم رات سے اس کیلئے ذہنی طور پرتیار ہوتے تھے اور اس طرح کاموڈ بنا لیتے تھے اور گھروالوں سے بات ہی نہیں کرنی اور سیٹ پر آتے ہی ایک طرف ہو کربیٹھ جانا۔انہوں نے کہاکہ میں بہت شرمیلی تھی اور کسی بھی ہیرو کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کر بات نہیںکرتی تھی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...