گلوکار کیلئے ہی نہیں اداکار کیلئے بھی ردھم اورتال میل کاجاننا ضروری ہے

0
213

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارفردوس جمال نے کہا ہے کہ ردھم میں بولنا ہی اصل آرٹ ہے اور باہر کی دنیا کے اداروںمیںفنکارکو یہی سکھایا جاتا ہے ، وہاں یہ سکھایاجا تاہے کہ آپ کی شخصیت کے چلنے میں ردھم ہے جو کسی کردار کی اصل جان ہوتا ہے ۔ایک انٹرویومیں فردوس جمال نے کہا کہ یہ صرف گلوکار کیلئے نہیںبلکہ اداکار کیلئے بھی ضروری ہے کہ اس میں ردھم بھی ہو اور اسے اداکاری کی تال میل کابھی پتہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے بھی اداکاری کاشوق ہوا تو دوسروں کی طرح میری بھی یہی سوچ تھی کہ میںبس کر لوںگا لیکن جب میں اس فیلڈ میں آیا تو کوشش کے باوجودنہیںہو رہا تھاپھر میں نے تلاش کیااداکاری کی سائنس کیاہے او ر جب میں اس کی گہرائی میں گیا توپتہ چلا کہ اس کی بنیاد میںبھی ردھم اورسُر ہے۔