دہشتگردی کے ماحول کے بعد سپورٹس کا شعبہ متاثر ہوا ہے’شہباز گل

0
248

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ماحول کے بعد سپورٹس کا شعبہ متاثر ہوا ہے ،آج کے اتھلیٹس کل کے سپر سٹار بنیں گے ،ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے،مستقبل میں کھیلوں کو دوبارہ فروغ ملے گا،لاہور کے ضمنی الیکشن مین 18 فیصد ووٹ پڑا،مقابلہ ن اور پیپلزپارٹی کا ہو تو عوام بھی اتنے ہی باہر نکلتے ہیں ،پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی،پنجاب میں ن لیگ گڑھ کی بجائے ایک گڑھا بن چکا ہے دہشتگردی کے ماحول کے بعد سپورٹس کا شعبہ متاثر ہوا،آج کے اتھلیٹس کل کے سپر سٹار بنیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سپورٹس کسی بھی قوم میں اہمیت کا حامل ہے،اتھلیٹ مقابلے کے لیے جان لڑاتے ہیں اور قوم دعائیں دیتی ہے۔ شہباز گل نے کہاکہ جب اتھلیٹس لائن میں کھڑے ہوتے ہیں تو وہاں رنگ و مذہب کی کوئی تمیز نہیں ،تقریب پر عمران خان اور عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے،مستقبل میں کھیلوں کو دوبارہ فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز لاہور کے ضمنی الیکشن مین 18 فیصد ووٹ پڑا،مقابلہ ن اور پیپلزپارٹی کا ہو تو عوام بھی اتنے ہی باہر نکلتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری محمد اسلم گل مضبوط امیدوار تھا لیکن اگر وہ آزاد کھڑا ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی،پنجاب میں ن لیگ گڑھ کی بجائے ایک گڑھا بن چکا ہے۔