کراچی(این این آئی) اداکارہ ہانیہ عامر سے حد سے زیادہ مشابہت رکھنے والی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ہانیہ عامر نے فلم ”جانان” کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا جن میں ”تتلی”، ”عشقیہ”، انا”، نامعلوم افراد2” اور ”پرواز ہے جنوں” وغیرہ شامل ہیں۔حال ہی میں ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کہ میک اپ ا?رٹسٹ ہے اور اس کا تعلق سوئیڈن سے ہے۔شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر صارفین شائے ہولود اور ہانیہ عامر کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...