نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گاندھی کا بھارت گوڈسے کا بھارت بنتا جا رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بھارتی ٹیم کے مقابلے میں جیت کی خوشی منانے پر تین کشمیری طلباء کی بھارتی شہر آگرہ میں گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ہندو انتہا پسندوں نے گرفتارطلباء پر اس وقت حملہ کیا تھا جب انہیں عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔ محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھی بھارتی وکیل کشمیری طلباء کا مقدمہ لینے کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گاندھی کا بھارت گوڈسے کے بھارت میں تبدیل ہو رہا ہے۔انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کا رکن ناتھو رام گوڈسے موہن داس کرم چند گاندھی کا قاتل تھا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی مستقبل میں الیکشن لڑے گی لیکن وہ خود اس وقت تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی جب تک دفعہ370 بحال نہیں ہو جاتا۔پی ڈی پی کی سربراہ نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو ایک نو آبادیاتی کالونی کی طرح چلانے پر نریندر مودی کی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیر کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...