بھارت نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا

0
260

بالاسور (اڑیسہ) (این این آئی) بھارت نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھاتے ہوئے زمین سے فضا میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحل سے بالاسور کے قریب چندی پور میں انٹی گریٹیڈ ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ میزائل کی رفتار پر نظر رکھنے کے لیے کئی ٹریکنگ آلات استعمال کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میزائل کی آپریشنل رینج 50 سے 60 کلومیٹر تک ہے۔