لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گرائونڈز بنا رہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گرائونڈز تیار ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گرائونڈز کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گرائونڈز بنا رہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گرانڈز تیار ہوجائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گرائونڈز میں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سہولت بھی دی جائے گی، پنجاب میں کرکٹ کے 2 نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی نے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی کرکٹ کے فروغ اور گرائونڈز کی تعداد بڑھانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...