واشنگٹن (این این آئی )ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایران کے ساتھ ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے پر مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایران سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی اہلکار نے بتایاکہ محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایران کے ساتھ ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے پر مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایران سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں، اور ان منصوبوں میں آخری آپشن کے طور پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔اس تناظر میں توقع ہے کہ وہ امریکا میں موجود اسرائیلی حکام یعنی وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ سے حملوں کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔