لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے وسائل محدود ہونے کے باوجود ان کا رخ عوام کی جانب موڑاہے ،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق این اے131کے30ہزار سے زائد خاندانوں کوصحت انصاف کارڈ فراہم کی جارہا ہے ،یکم جنوری سے پنجاب کے تمام خاندان منتخب نجی و سرکاری ہسپتالوں سے10لاکھ تک علاج کے اہل ہوں گے، معیشت جیسے جیسے ترقی کرے گی اس کے ثمرات بھی عوام کو منتقل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے131کے دفترمیں پارٹی رہنمائوں اور حلقے کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں میں صرف ایک مخصوص طبقے کے حقوق کا دفاع کیا گیا جبکہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا اورواضح کہا کہ ہم نے اشرافیہ اور غریب کیلئے الگ الگ قانون اور حقوق کی تفریق کو ختم کرنا ہے ،بے پنا مشکلات اور رکاوٹوںکے باوجودوزیر اعظم عمران خان اپنے عزم کے ساتھ پیشرفت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں اقتدار کے قریب پہنچ جائے گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی سیاست جس نہج پر پہنچی ہوئی ہے اقتدارتو دور کی بات انہیں اپنی سیاسی بقاء کے خطرات لا حق ہیں اور یہ لوگ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...