مظفرآباد(این این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے اپنی افادیت کو ثابت کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ ادارہ اپنا وجود کھو بیٹھے گا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کا جامع طریقہ کار موجود ہے۔ یہ قراردادیں طویل بحث وتمحیص کے بعد منظور کی گئی ہیں مگرہندوستان نے عالمی ادارے کی قراردادوں کو کبھی اہمیت نہیں دی یہی وجہ ہے کہ 73سال سے مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے خطرہ بن کر رہ گیا ہے۔ان خیالات کا ظہار گزشتہ روز انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماء بشارت مغل کی طر ف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ آج نریندر مودی ہٹلر بن کر کشمیر میں ظلم و بربریت کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کر نے کا اقدام غیر آئینی ہے اور اس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی نو لاکھ فوج نے مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کی آڑ میں بھارت نے بیالیس لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل دیئے ہیں بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح سے جعلی ڈومیسائل دینے سے کوئی کشمیری نہیں بن سکتا۔مقبوضہ کشمیر کامحاصرہ کر کے ہندو توا ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اس صورتحال میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنائیں۔ان قراردادوں کی اہمیت مسلمہ ہے اور یہی بند گلی سے نکلنے کاراستہ ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...