اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک پر ساڑھے 8 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارگلہ نیشنل پر 8603 ایکڑ زمین کی مبینہ الاٹمنٹ بادی النظر میں آئین کی خلاف ورزی ہے، مارگلہ نیشنل پارک کے تحفظ میں ناکامی کے ماحولیاتی اثرات آنے والی نسلوں پر پڑیں گے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے حکم نامے میں ریماؤنٹ ویٹرنری اینڈ فارمز ڈائریکٹوریٹ کو 8 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ بادی النظر میں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تحریر کیا کہ مارگلہ نیشنل پر 8603 ایکڑ زمین کی مبینہ الاٹمنٹ بادی النظر میں آئین کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مارگلہ نیشنل پارک میں 8603 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کی قانونی حیثیت سے مطمئن نہ کر سکے، یہ الاٹمنٹس بظاہر سی ڈی اے آرڈی نینس اور اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈی نینس کی بھی خلاف ورزی ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے معاون خصوصی کی سربراہی میں عدالتی حکم پر تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرائی، ملک امین اسلم کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کی ابتر حالت کی عکاسی کرتی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ مارگلہ نیشنل پارک کے تحفظ میں ناکامی کے ماحولیاتی اثرات آنے والی نسلوں پر پڑیں گے، رپورٹ کے ساتھ منسلک مارگلہ نیشنل پارک پت تجاوزات والے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، تجاوزات کی گئی جگہوں میں بحریہ ہیڈ کوارٹر اور نیول گالف کلب بھی شامل ہے، تسلیم شدہ تجاوزات اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی غیر فعالیت نے مفاد عامہ کے اہم سوالات جنم دئیے، یہ پاکستان کے دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کی شرمناک غیر معمولی عکاسی ہے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل، چیئرمین سی ڈی اے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہوں، وہ ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت کریں کہ پاکستان کے دارالحکومت میں قوانین کا نفاذ کیوں نہیں کیا جا رہا؟ یہ بھی وضاحت کریں ایگزیکٹو اتھارٹیز کیوں مارگلہ نیشنل پارک پر ناجائز تجاوزات کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی میں ناکام رہیں۔ حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 11جنوری 2022 کو ہوگی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...