اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، حکومت کیسے دعویٰ کر رہی ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے شرائط خفیہ رکھے جا رہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ کے پیش کرنے جا رہی ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کی اس منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، اب بہت سی اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دباؤ پڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...