اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاہے کہ گوادر میں جاری دھرنے پر حکمران جماعت کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ گوادر میں گذشتہ کئی روز سے حق دو تحریک کے تحت دھرنا جاری ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اتنی بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا مظاہرین کے جائز مطالبات اور دھرنے کو نظرانداز کرنا قابل افسوس ہے، سی پیک کو کامیاب تب ہی تصور کیا جائیگا جب مقامی لوگ خوش ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کے مقامی لوگ پانی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں، گوادر کے مقامی لوگ بجلی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کے مقامی لوگوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر مظاہرین سے مزاکرات شروع کرکے معاملے کا حل نکالے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...