لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ اگر حکومتی سطح پر فلم انڈسٹری کی سرپرستی کی جائے اور اسے درست سمت مل جائے تو ہم کسی بھی ملک کی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی مرتب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اگر اس پر حقیقی معنوں میں پیشرفت ہوتی ہے تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ دنیا کے جن ممالک میں بھی فلمیں بن رہی ہیں ان کا کیا رجحان ہے ، وہاں کونسی سے ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ، سب سے بڑھ کر ہمیں اپنی فلموں کیلئے دنیا میں مارکیٹ تلاش کرنی ہے جسے ان ممالک کی زبان میں ڈب کر کے پیش کیا جائے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ ہماری فلموں کا معیار اور موضوع ایسا ہو کہ لوگ ہماری فلموں کا انتظار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے زر مبادلہ حاصل کرنے کا بہت بڑ امنصوبہ ہے جس کے لئے باقاعدہ پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...