ممبئی (این این آئی)سارہ علی خان نے فلم اترنگی رے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے پر والد سیف علی خان کے ردِ عمل کے بارے میں بتادیا۔ واضح رہے کہ اکشے کمار اور سیف علی خان یہ دل لگی، میں کھلاڑی تو اناڑی اور آرزو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ دونوں آخری مرتبہ 2008 میں ایک ساتھ فلم ٹشن میں بھی نظر آئے۔ تاہم اب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلم کی دنیا میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ والد نے اکشے سے متعلق کہا کہ ان کا اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا تھا، مجھے یقین ہے کہ میرا بھی اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا ہوگا۔ اکشے سے متعلق سارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ سپر اسٹار ہے، اس کی موجودگی بہترین ہے، اس میں بہترین توانائی ہے، لیکن اس کے بارے میں اچھی چیز یہ ہے کہ وہ بہت نفیس انسان بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ سارہ علی خان نے کہا کہ اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اپنی فلم اترنگی رے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...