اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کرونا کے مزید 4 افراد چل بسے ، 370نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 370 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 194 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 843 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 913 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 292 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 706 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 51 ہزار 778 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 609 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 16 ہزار 314 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 13 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار 17 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 73 لاکھ 64 ہزار 128 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 78 ہزار 412 ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 640 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 985 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 52 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لاکھ 80 ہزار 760 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 896 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 172 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 963 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 618 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 743 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 539 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 427 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پرتھ (این این آئی) بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی...
پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی’کامران اکمل
لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی...
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...