اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو بے حسی کی انتہاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 فیصد مہنگائی کرکے30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،دوائی سے 3 سے 7 روپے ہوجائے عمران صاحب کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ چینی 52 سے 120، آٹا 35 سے 80 ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتاکیونکہ ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمت100 روپے سے 146 ہوجائے لیکن عمران صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا ،ڈالر 124 سے 180 پر چلا جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہا کہ 39 ماہ میں ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 605 ارب ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا مجموعی بوجھ 50 ہزار 484 ارب روپے سے زائد بڑھ چکا ہے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے قوم کو ایک ہی رعایت چاہئے کہ اس قوم کی جان چھوڑ دیں ،آٹے میں 450 ارب، چینی میں 500 ارب اور دوائی میں 600ارب کا ڈاکہ پڑ جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکہ ، کورونا ریلیف فنڈکے 350 ارب میں 40 ارب کا ڈاکہ پڑجائے لیکن کرپٹ حکومت کو فرق نہیں پڑتا ،جن کو تاریخی معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی سے فرق نہیں پڑتا وہ کیسے عوام کو ریکیف دے سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب استعفیٰ دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، انہیں اس تباہی سے نجات مل جائے گی۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...