وزارت آئی ٹی موٹروے ایم تھری اور ایم فائیو پر بلاتعطل موبائل نیٹ ورک فراہمی کے منصوبے کا آغاز

0
224

اسلام آباد (این این آئی)وزارت آئی ٹی موٹروے ایم تھری اور ایم فائیو پر بلاتعطل موبائل نیٹ ورک فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہاکہ دونوں موٹرویز پر براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی پر 30 کروڑ روپے خرچ کیئے جائیں گے، ملک کی تمام موٹرویز اور اہم شاہراؤں پر بلاتعطل موبائل نیٹ ورک کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال سے گزرنے والی موٹر وے کے 54.92 کلومیٹر پر سروس فرہام ہوں گی، ملتان، بھاول پور، رحیم یار خان، کشمور، گھوٹکی اور سکھر سے گزرنے والی 78.85 کلومیٹر شاہراہ پر براڈ بینڈ سروسز فراہم ہوں گی۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کالا قانون ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں،جمہوریت کی دعویدار سندھ حکومت جمہوریت کی بنیاد لوکل گورنمنٹ نظام کو غلامی کا نظام بنارہی ہے ۔ سید امین الحق نے کہاکہ این ایف سی اور صوبے کے ترقیاتی فنڈز کے کھربوں روپے کہاں ہیں،صوبے کی کوئی ایک یونین کونسل ایسی نہیں جسے ماڈل قرار دیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو تباہی کی جانب لے جار ہی ہے، وزارت آئی ٹی نے بلاامتیاز سندھ کیلئے ساڑے 8 ارب روپے کے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے منصوبے شروع کئے ۔