ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوری خان نے فیشن ڈیزائنر جوڑی کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس کلپ کا آغاز ان کی ملاقاتوں کی جھلکیوں سے ہوا اور پھر حیدرآباد میں فالگنی اور شین کے نئے اسٹور پر ایک نظر ڈالی جسے گوری خان نے ڈیزائن کیا تھا۔گوری خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر کنگ خان اور گوری کے مداح بیحد خوش ہورہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ گوری خان کو ایک بار پھر سوشل میڈیا اور کام پر واپس دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں۔گوری خان کی اس پوسٹ پر 70 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔تقریباََ 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...