اے پی ایس کے شہداء کے سوگوار خاندان 7ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں،شیری رحمن

0
206

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ اے پی ایس کے شہداء کے سوگوار خاندان 7ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ سانحہ اے پی ایس کی 7ویں برسی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں، لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم حصول انصاف تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، افسوس ہے کہ اے پی ایس سانحے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے لئے حکومت نے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے سوگوار خاندان 7ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد پارلیمان نے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا تھا، نیشنل ایکشن پلان کو غیر فعال بنانے پر ہمیں اعتراض اور تشویش ہے، دہشتگردی، انتہاپسندی متعلق اس حکومت کا غیر واضع بیانیہ نقصاندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی شدید ضرورت ہے۔