ممبئی (این این آئی)کترینہ اور وکی کا ولیمہ کورونا کی نظر ہوگیا،تقریب جنوری تک ملتوی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی ان دنوں اپنے ولیمے کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کی اس نئی نویلی جوڑی نے آئندہ ہفتے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس جوڑی کو ولیمہ جنوری تک ملتوی ہوگیا ہے۔اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ‘وکی اور کترینہ کے استقبالیہ کے مہمانوں کی فہرست وسیع ہے اور اس میں کچھ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کے نام ہیں، کترینہ اور وکی کورونا وائرس کی وجہہ سے بہت محتاط ہیں کیونکہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ جوڑے نے راجستھان میں اپنی شادی کے مقام سے ممبئی واپسی پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا یقینی بنایا۔ کترینہ اور وکی نے گزشتہ ہفتے محدود تعداد میں مہمانوں کے ساتھ ایک شاندار اور شاہانہ شادی کی تقریب میں شادی کی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...