سعودی عرب اورخلیج کی سلامتی کے تحفظ کے پابند ہیں،وائٹ ہائوس

0
226

ریاض(این این آئی) وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب اور خلیج کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ وائٹ ہائوس نے ریاض میں حالیہ خلیجی سربراہ اجلاس کی کامیابی کو سراہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ عراق میں ایران نواز ملیشیا نے امریکی افواج کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔شام میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے، اور ہم داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے وہاں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھیں گے۔ایران کے بارے میں وائٹ ہائوس کے ایک سینئر اہلکار نے خصوصی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ایرانی آرام دہ اقتصادی حالت میں ہیں۔ یقینا ویانا میں پہلے دور کے بعد ان کی کرنسی گر گئی تھی۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہم نے تمام پابندیوں کو برقرار رکھا ہے۔ میرے خیال میں یہ پچھلی انتظامیہ کے مقابلے میں مختلف ہے جس نے غیر واضح اہداف کے حصول کے لیے پابندیاں لگائی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جوہری تعمیل کی طرف واپسی کے بارے میں ہمارا ایک بہت واضح مقصد ہے۔ کم از کم، پابندیوں کا پیکج جوجے سی یی اوسے منسلک تھا اس وقت تک نہیں اٹھایا جائے گا جب تک ہم تعمیل پر واپس نہیں آتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعداد و شمارکے مطابق ایران اپنے پراکسیوں پر سالانہ 2 بلین ڈالر خرچ کرتا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ ایران کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب ہم ایران پر پابندیوں کی بات کرتے ہیں تو یہ ایران کے علاقائی برتا ، اس کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کی مداخلت کی وجہ سے ہیں۔اس لیے میں نے نئے ایرانی بجٹ اور اس کی دفعات پرغور نہیں کیا لیکن میرا خیال ہے کہ ایران کا موجودہ بجٹ گذشتہ سال کی نسبت 20 فیصد زیادہ متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی تک پابندیوں کے خاتمیکے لیے جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کیا ہے۔