صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ صنعا میں حوثیوں کے زیر انتظام ڈرون طیاروں کی سرگرمیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے واضح کیا کہ بنی حارث کے ضلع میں ڈرون طیاروں کی اسمبلنگ کے دو ورکشاپوں کے علاوہ ڈرون طیاروں اور ہتھیاروں کے ڈپوں کو نشانہ بنایا گیا۔اتحاد کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے کارروائی کو مطلوبہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ انجام دیا گیا۔عرب اتحاد کے اعلان میں بتایا گیا کہ جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرون طیارہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھیجا گیا تھا۔