بجلی کی قیمتوں اضافے سے عوام پر 40 ارب روپے سے زائد کا ڈاکا ڈالا جائیگا،شیری رحمن

0
201

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں اضافے سے عوام پر 40 ارب روپے سے زائد کا ڈاکا ڈالا جائیگا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ مہنگائی سرکار فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں چار 4.33 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے جا رہی ہے،اس سے عوام پر 40 ارب روپے سے زائد کا ڈاکا ڈالا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جاتا ہے،بجلی کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔