منیلا (این این آئی)فلپائن میں سمندری طوفان رائے نے تباہی مچادی ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 208 تک پہنچ چکی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق 52 افراد اب بھی لاپتہ جبکہ 239 شدید زخمی حالت میں ہیں۔ رائے طوفان سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ، جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کیٹگری 5کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا۔ سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ 3 لاکھ سے زائد افراد کو باحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بری طرح متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جہاں سے رہائشیوں کو مٹی اور ملبے میں سے اپنے تباہ شدہ گھروں سے سامان نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب تک اندازے کے مطابق 4.2 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔تاہم رائے کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو کیٹیگری 2 کے طوفان کے برابر ہے۔واضح رہے کہ فلپائن میں رواں سال کا یہ پندرہواں طوفان ہے جسے اب تک آنے والے طوفانوں میں سب سے شدید سمجھا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...