اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ خیبر پختو نخوا میں پہلی بار براہ راست تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے انتخابات دو حوالوں سے اہم ہیں پہلا یہ کہ پہلی بار براہ راست تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا اور دوسرا پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔انہوںنے کہا کہ صرف عمران خان وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور لوگوں کیلئے سوچتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ورنہ کتنا آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ایک ڈکٹیٹر رکھو اور کام چلاؤ جو پی پی پی اور نون کی روایت ہے۔انہوںنے کہاکہ سندہ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں،اب پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...