جے یو آئی کے پی بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، اسلم غوری

0
259

اسلام آباد (این این آئی)کے پی بلدیاتی انتخابات پرترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ جے یو آئی کے پی بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اکہ حکومت آفٹر پول دھاندلی کر رہی ہے،بہت سے حلقوں میں انتظامیہ نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوشہرہ میں پرویز خٹک ، صوابی میں اسد قیصر اور پشاور میں نیازی سرکار مداخلت کر رہی ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ میڈیا اور عالمی ادارے بھی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بہت سے حلقوں میں فارم 17 جاری ہونے کے باوجود نتائج روکنا یا تبدیل کرنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں جس سے حالات خراب ہو۔انہوںنے کہاکہ حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی،عوام کے حق کو تسلیم کیا جائے،کارکن قائدین کے اگلے فیصلے کا انتظار کریں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو چوری کی عادت پڑ گئی ہے لیکن یاد رکھیں کہ عوام باشعور ہیں اور اپنا حق لینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے،مرکزی اور صوبائی قیادت حالات کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔