راولپنڈی (این این آئی )پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کیاہے ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن نے تجربے کو پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت قرار دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بابر ون بی میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ، توسیعی رینج کا حامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے پاکستان کے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر آئی ایس پی آر، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی مبارکباد پیش کی۔اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی کا کہنا تھا کہ کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابی کا حصول کلیدی ہے، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے تجربے سے پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت ملی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...