صدر عارف علوی کا معروف ماہر امراضِ خون، پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی، کے انتقال پر اظہار افسوس

0
218

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے معروف ماہر امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، مرحوم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کے علاج میں خدمات یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر شمسی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، صدر مملکت نے ڈاکٹر طاہر شمسی کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔