عالمی شہرت یافتہ مصنف پیر عبدالخالق حسنات کی نئی کتابیں افکارِ حسناتیہ اور تحقیقاتِ حسنات منظر عام پر آگئیں

0
558

اسلام آباد (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ کتاب رواں دواں کے مصنف اور محسنِ اردو پیر عبدالخالق حسنات کی نئی کتابیں افکارِ حسناتیہ اور تحقیقاتِ حسنات منظرِ عام پر آ چکی ہیں ان کتابوں کا مطالعہ عوام و خواص کے لیے نہ صرف انتہائی مفید بلکہ دینی و دنیوی امور میں کامیابی حاصل کرنے کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے یہ کتابیں تصوف پر لکھی گئی ہیں جو کہ اسلام کا اہم ترین شعبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیر عبدالخالق حسنات کو مختلف ممالک کے علماء و مشائخ نے یہ کتابیں لکھنے پر مبارک باد پیشـیوں تو اس دنیا میں بڑے بڑے شہرت والے حکومت والے اقتدار والے آئے مگر ضروری نہیں کہ زمین ان کے وجود سے خوش ہو بعض لوگ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو زمین پناہ مانگتی ہے کہ ایسے برے آدمی کے پاؤں پھر نہ مجھ پر پڑیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب زمین پر قدم رکھتے ہیں تو زمین ان کے قدموں کو چومتی ہے اور خواہش کرتی ہے کہ یہ اللہ کا نیک بندہ پھر بھی کبھی گزرے پیر عبدالخالق حسنات اس علمی اور روحانی شخصیت کا نام ہے جن کی کتابوں کے ہر ہر لفظ سے اخلاص ٹپکتا ہے پیر عبدالخالق حسنات کی لکھی ہوئی انتہائی اہم کتاب افکارِ حسناتیہ میں مختلف قسم کے موضوعات ہیں جن میں سے کچھ کے نام یہ ہیں1ہمارا معاشرہ اور خواہشات نفسانی2آپ خود اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں3روپیہ پیسہ ایمان کو خراب کر دیتا ہے4لڑکے اور لڑکی کو شادی کرنے سے پہلے5تعلیمی اداروں سے چند سوالات6کامل پیر کون؟7میں پھر بھی مولوی بننا چاہتا ہوں8جسمِ انسانی9مزدورو غم نہ کرو10ہر مرد اور عورت کی تربیت کا امتحان11 اے نوجوان12نعت خواں حضرات متوجہ ہوں13بچوں کا ذہن اور تعلیمِ قرآن میں توجہ کی رعایت14علماء کرام اور ائمہ مساجد متوجہ ہوں15مدارس کی فضاؤں میں صوفیانہ سوز و گداز کی خوشبو کیسے پھیلائیںـاور ان کے علاوہ بھی بہت سے موضوعات:ان موضوعات سے دلچسپی رکھنے والے لوگ کتاب حاصل کرنے کے لیے اور تصوف سے دلچسپی رکھنے والے لوگ پیر عبدالخالق حسنات سے رابطے کے لیے درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔