لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ عالیہ امام نے کہا ہے کہ شوہر کی جانب سے کسی طرح کی پابندی نہیں بلکہ میں خودہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے ، اگر دوبار شوبز کی طرف واپس آئی تو اداکاری کے ساتھ ہدایتکار ی کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کروں گی ۔ ایک انٹرویو میں عالیہ امام نے کہا کہ میں نے شوبز میں کئی سال گزارے ہیں اور مجھے دلچسپی ہونے کی وجہ سے ہدایتکار ی کی بھی سمجھ ہے ۔اس لئے یہ میر افیصلہ ہے کہ اگر شوبز میں دوبارہ واپسی ہوئی تو اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری پر بھی توجہ دوں گی ۔