لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی اس کے لئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ،ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، مریم نواز نے سفیدجھوٹ بولا ہے ،ہائیکورٹ سے متعلق ان کا بیان توہین عدالت ہے۔،عدالت نے وکیل کو سٹریچر پر لانے کا نہیں کہا تھا ،مریم نواز کے وکیل کو کورونا نہیں تھا کمرمیں تکلیف تھی وکیل اس وقت عدالت میں موجود تھے ،عدالت نے کہاتھاآپ کھڑے نہیں ہوسکتے توبیٹھ کردلائل دیدیں ،ہائیکورٹ سے استدعاکی مریم نوازکے مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے۔نجی ٹی و ی سے انٹرویو میںشہزاداکبر نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کو کورونا بعدمیں ہواتھا اس وقت نہیں ،ہمارے عدالتی نظام کی کچھ مجبوریاں ہیں اورکچھ ہماری کوتاہیاں ہیں ،تحریک انصاف اپنے احتساب کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹی ،پی ٹی آئی دور حکومت میں 30احتساب عدالتوں کااضافہ ہواہے ،حکومت نے احتساب عدالتوں میں ججزبھی تعینات کیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو احتساب کے گرائونڈ پر کھڑی ہے ،شہبازشریف اورآصف زرداری آپس میں ہی کھیل رہے ہیں، میری پیاری بہن مریم اورنگزیب کی چابی بھری جاتی ہے ،شہبازشریف کیخلاف مقدمات توپاکستان میں ہیں ،جھوٹی خبرپراب تک شہبازشریف نے مجھ پرہتک عزت کاکیس کیوں نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی ،تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ،ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز نے ایک بار پھر اپنی آڈیو ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ،انہوں نے تو اپنی آڈیوکا فرانزک کابھی نہیں کہا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...