لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ پاکستانی قو م کے ساتھ سہانے خواب اور تبدیلی کے نام پر بڑا دھوکہ کیا گیا، کرپشن کا خاتمہ 90دن میں کرنے والے ساڑھے تین سال میں بھی ختم نہ کر سکے۔آٹا،چینی،گھی پر حکومتی،وزراء اور مشیروں نے خوب پیسہ کمایا جو کہ غریب آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا۔جبکہ غریب کا کوئی پُرسانے حال نہیں، موجودہ حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔مہنگائی،کرپشن،حکومت کیلئے آئے دن کا فیشن آف ڈے بن چکا ہے۔نااہل،نالائق حکومت سے جتنی جلد عوام کی جان چھڑائی جائیبہتر ہو گا۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں نے اپنے انتخابی حلقہ ــــچک نمبر 62ج ب چنن کے میں چوہدری غلام حسین گجر کی طرف سے دیئے گئے پروقار ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر میاں آصف اجمل (MPA)چوہدری ظفر اقبال ناگرہ(MPA)،رانا حارث،علی احمد گجر،محمد حسین گجر،پیراوصاف علی شاہ،رانا الیاس اور چوہدری عاطف گجر نمبردار بھی موجود تھے ملک میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ امریکی صدر کے ٹیلیفونوں کے باوجودمیاںمحمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیئے اور پاکستان کو پہلا ایٹمی اسلامی ملک بنایااور دشمن کومنہ توڑ جواب دیا۔پاکستان ایشئین ٹائیگر بن رہا تھا۔مگرآج کے حکمرانوں نے پاکستانی قو م کو سہانے خواب اور تبدیلی کے نام پر بڑا دھوکہ کیا۔تقریب سے میاں آصف اجمل (MPA)اور چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے بھی خطاب کیااور کہا کہ کارکنان تیاری کریں انشاء اللہ جنرل الیکشن جلد ہونگے اورغریب دشمن حکومت کو عوام کی طاقت سے شکست دیں گے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...