اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سری لنکن ایمبیسی میں سری لنکن ہائی کمشنر سے سیانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ بدھ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی اور مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے سیالکوٹ واقع پر سری لنکن ہائی کمشنر سے افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا طارق جمیل نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم معذرت کرتے ہیں ،ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا ۔اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ سر لنکا پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا جمیل طارق نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم معذرت کرتے ہیں ،بے گناہ کو قتل کرنے والا سب سے زیادہ عذاب میں مبتلا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام محبت کا درس دیتا ہے ،جہالت کا اندھیرا بہت تاریک ہوتا ہے ،اسلام محبت اور امن کا درس دیتا ہے ،قوم سے کہتا ہوں قرآن پڑھیں ورنہ جانوروں سے بھی بدتر ہوں گے۔مولانا طارق جمیل نے کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ،ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوںنے کہا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں ۔ النہوںنے کہا کہ سر لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حضرت عمر کے دور میں ایک قتل ہوا تو انھوں نے کہا محلے والو قتل کا بتاو ورنہ سب کو قتل کردوں گا۔ انہوںنے کہا کہ درخواست کرتا ہوں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھو۔ انہوںنے کہاکہ ہم سر لنکا والوں سے شرمندہ ہیں ،کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائیں صرف اللہ کو حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ فیکٹری نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سر لنکا شہری کو ہی نوکری دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مارنے والوں میں سے کئی کو کلمہ بھی نہیں آتا ۔ انہوںنے کہاکہ فیکٹری میں گیا تو مجھے کہا جب اس کو مار رہے تھے تو اس نے ایک وقت میں کہا میں کلمہ پڑھتا ہوں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...