اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 1.54ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گااس سلسلے میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 6فنانسگ کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وفاقی وزیر اقتصادی امورعمر ایوب خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین نے دستخط کئے ،اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے نے دستخط کئے ۔انرجی سیکٹر کی اصلاحات کیلئے 300ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے ،کے پی کے پانچ شہروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 385ملین ڈالر ملیں گے۔معاہدے کے تحت شکار پور تا راجن پور انڈس ہائی وے 222کلومیٹر سیکشن کیلئے 235ملین ڈالر ملیں گے،احساس پروگرام کے توسیعی فیز کیلئے 603ملین ڈالر ملیں گے ،کرم تنگی منصوبے کیلئے 5ملین ڈالر اور کے پی کے شہروں کیلئے 15ملین ڈالر مل سکیں گے ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ بنک کی فنانسنگ سے شاہراہوں ، سماجی ، انفراسٹرکچر اور انرجی شعبے میں بہتری آئے گی ،کوہاٹ ، مردان، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی ،،کے پی کے شہروں میں پانی کی فراہمی ، سیوریج، ویسٹ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی ،ان منصوبوں سے 35لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوسکے گی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...