مختلف ادارے چینی کی صنعت کو چیک کرنے کیلئے عملی پڑتال کر رہے ہیں’حماداظہر

0
257

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،چینی کے شعبے کو قومی دھارے میں لانے کیلئے سخت قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ایف بی آر، ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو نے بھی شوگر ملز کیخلاف نوٹس لیا ہے اور چینی کی صنعت کو چیک کرنے کیلئے عملی پڑتال بھی شروع کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ چند روز میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔