اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جس طرح پی ڈی ایم کا اتحاد کئی جماعتوں پر مشتمل ہے اسی طرح ان کے ذاتی مفادات کا بیانیہ بھی الگ الگ پردے میں لپٹاہوا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت معیشت کا ستیا ناس نہیںبلکہ سوا ستیا ناس کرکے گئی ، سابقہ دور میں تاریخ کے مہنگے ترین کمرشل قرضے لئے گئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،اپوزیشن سامنے بیٹھ کربات کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی اس لئے ” میں نہ مانوں ” کی رٹ لگارکھی ہے ۔ پارٹی دفترمیں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وفاق اور صوبوں میں اقتدار کی باریاں لیں اور یہ چند سالوں نہیں بلکہ دہائیوں پر مشتمل ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کو مرکزی حکومت میں آئے ہوئے تین سال کا عرصہ مکمل نہیں ہوااوراپنی ناکامیوں کابوجھ بھی اس کے کندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...