فلاڈیلفیا (این این آئی )امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کر فیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا میں دوروزسے پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔ سیاہ فام والٹر والیس کو پیر کے روز 2 پولیس اہل کاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ پولیس فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں اور لوٹ مار کرنے سے سیاہ فام شخص کے اہل خانہ کا درد کم نہیں ہو گا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ کورونا وبا کو سنجیدگی سے لیں اور صدر ٹرمپ کو مزید 4 برس تک وائٹ ہاوس میں آنے سے روکنے کے لیے ووٹ ڈالیں۔یاد رہے کہ جوبائیڈن نے الیکشن سے 6 روز پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔امریکی ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ولمنگٹن میں ووٹ ڈالا جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنا ووٹ ہفتے کو فلوریڈا میں کاسٹ کیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...